اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

بھارتی مسافر طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہے گی

Airport runway

بھارتی مسافر طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہے گی

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز اور بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اگست 2025 تک بند رہے گی۔ یہ پابندی 23 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیاروں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی 24 اگست کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور دو طرفہ تعلقات کی کشیدگی کے پیش نظر کیا ہے، اور یہ اقدام بھارت کے لیے فضائی راستوں کی بندش کی مدت میں توسیع کا تسلسل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں حالیہ مہینوں میں کشیدگی برقرار ہے، جس کا اثر دونوں ممالک کی سفری و تجارتی سرگرمیوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

Share it :