اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

سیلاب کی تباہ کاریاں: تھر میں 200 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا

Pakistani Hospital

سیلاب کی تباہ کاریاں: تھر میں 200 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
صحرائے تھر میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے نکل کر آبادیوں کی طرف آ گئے، جس کے باعث رواں ماہ کے دوران تقریباً 200 افراد سانپوں کے ڈسنے کا شکار ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج اینٹی اسنیک وینم (زہر کش) انجیکشن کے ذریعے کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سانپ کے زہر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مریض پر کم از کم 7 سے 10 وینم انجیکشن استعمال کیے جاتے ہیں، جو صحت کے نظام پر بھی اضافی بوجھ ڈالتے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق تھر کے ریگستانی و نیم جنگلاتی علاقوں میں سانپوں کی دس سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں، جن میں نیوروٹاکسک (اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے) اور مسکولوٹاکسک (پٹھوں کو مفلوج کرنے والے) سانپ خاص طور پر مہلک تصور کیے جاتے ہیں۔

ماہرین حیاتیات کے مطابق بارشوں کے دن سانپوں کی افزائش کا قدرتی دورانیہ ہوتا ہے، جس دوران وہ نہ صرف اپنے بلوں سے باہر آتے ہیں بلکہ زہر بھی زیادہ خارج کرتے ہیں، جو ان کے بقا کے لیے ضروری مگر دیگر جانداروں کے لیے جان لیوا ہوتا ہے۔ مقامی آبادی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی طبی مراکز میں زہر کش ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اور ممکنہ طور پر سانپوں کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں، تاکہ اس قدرتی آفت سے مزید جانیں ضائع نہ ہوں۔

Share it :