اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس میں بچوں سے زیادتی و دہشتگردی پر شہریت چھننے کا فیصلہ

Russian passport

روس میں بچوں سے زیادتی و دہشتگردی پر شہریت چھننے کا فیصلہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کونسل نے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت قدرتی (نیچرلائزڈ) شہریوں سے سنگین جرائم کی صورت میں شہریت واپس لی جاسکے گی۔ اس قانون کے مطابق اگر کوئی فرد کم عمر بچوں کے خلاف جنسی تشدد، خاص طور پر ایسا جس میں جسمانی نقصان یا غفلت سے موت واقع ہو، کا مرتکب پایا گیا تو اس سے روسی شہریت واپس لی جا سکتی ہے۔ نئے قانون میں شامل جرائم میں دہشت گردی کی حمایت یا اس کی ترغیب دینا، روس کے اہم انفارمیشن نظام پر غیر قانونی حملے، بیرونی ریاست کے ساتھ روس کے خلاف تعاون، ملک دشمن سرگرمیوں میں معاونت، نازی نظریات یا علامتوں کی تشہیر، اور بین الاقوامی اداروں کے ایسے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا شامل ہے جن میں روس شامل نہیں ہے۔

اس کے علاوہ قتل، اجتماعی زیادتی، بچوں کے خلاف فحش مواد کی تیاری یا تقسیم، بچوں کو جنسی فعل پر مجبور کرنا، اور شدت پسندی سے متعلق دیگر جرائم پر بھی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ البتہ یہ قانون ان افراد پر لاگو نہیں ہوگا جنہیں روسی شہریت آئینی قانون یا بین الاقوامی معاہدے کے تحت ملی ہو، جیسے کہ کریمیا، دونباس یا نویروسیا کے رہائشی۔

Share it :