اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

تھائی لینڈ، کمبوڈیا تنازع پر ملیشیا کی ثالثی کیلئے تیار

Malaysia and Thailand

تھائی لینڈ، کمبوڈیا تنازع پر ملیشیا کی ثالثی کیلئے تیار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جاری سرحدی تنازع کو حل کرنے کے لیے ملیشیا کی ثالثی قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ تھائی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نیکورندے بلانکورا کے مطابق اگر کمبوڈیا چاہے تو ہم دوطرفہ، سفارتی یا ملیشیا کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اب تک کمبوڈیا کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب کمبوڈیا نے جمعہ کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ملک میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور دفاعی نمائندوں کو تھائی سرحد پر کشیدگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کمبوڈیائی وزیر خارجہ پراک سوکھون نے صورتحال کی سنگینی، تاریخی پس منظر اور حالیہ واقعات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کا مقصد تنازع کی وجوہات کا جائزہ لینا، پرامن سفارتی حل تلاش کرنا اور آئندہ کسی ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دینا ہے۔

واضح رہے کہ تنازع کا محور پریاہ ویہیر نامی گیارھویں صدی کا مندر ہے جسے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔ حالیہ دنوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے بعد جمعرات کو شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں توپخانے اور راکٹ حملے شامل تھے۔ تھائی وزارتِ صحت کے مطابق کمبوڈیائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 15 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو چکے ہیں۔

Share it :