اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس: سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوی ڈے کی مرکزی بحری پریڈ منسوخ

Russian Navy

روس: سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوی ڈے کی مرکزی بحری پریڈ منسوخ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 27 جولائی کو منائے جانے والے یومِ بحریہ (نیوی ڈے) کی مرکزی بحری پریڈ اور آبی جہازوں و ہائیڈروسکوٹرز کی گزرگاہ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میونسپل ٹرانسپورٹ کمیٹی کے پریس دفتر کے مطابق شہر کی آبی گزرگاہوں میں نیوی ڈے کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 جولائی کو سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوی ڈے کی تقریبات کے تحت کسی قسم کی آبی سرگرمیوں کا انعقاد نہیں ہوگا، آتش بازی، مرکزی بحری پریڈ، بادبانی کشتیاں، رو بوٹس، موٹر بوٹس اور ہائیڈروسکوٹرز کی گزرگاہ سب منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یومِ بحریہ پہلی مرتبہ 24 جولائی 1939 کو منایا گیا تھا، جس کا موقع اُس وقت کے پیپلز کمیسار آف نیوی، نکولائی کوزنیٹسوف کی 35ویں سالگرہ سے بھی موافق تھا۔ کوزنیٹسوف نے سوویت بحریہ کے پیشہ ورانہ دن کے طور پر اس دن کے تعین کی تجویز دی تھی۔ 2024 میں ان کی 120ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ 27 جولائی 2017 کو روسی صدر کے ایک حکم نامے کے ذریعے نیوی ڈے کی مرکزی بحری پریڈ کی روایت دوبارہ قائم کی گئی تھی۔ تاہم 2025 میں، یہ تقریب گزشتہ نو برسوں میں پہلی مرتبہ منسوخ کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔

Share it :