اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

موٹروے پر افسوسناک حادثہ: شیر شاہ انٹرچینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی

Bus

موٹروے پر افسوسناک حادثہ: شیر شاہ انٹرچینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی

ملتان (صداۓ روس)
موٹروے ایم-5 پر شیر شاہ انٹرچینج کے قریب ایک مسافر بس کے حادثے میں کم از کم دو مسافر جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار بس صادق آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس کا ڈرائیور مبینہ طور پر اونگھ گیا، جس کے باعث بس موٹروے سے نیچے جا گری۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ بس کو موٹروے سے ہٹانے کے لیے کرین کی مدد لی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیور کی غفلت کو مرکزی وجہ قرار دیا گیا ہے، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر نیند یا تھکن کی صورت میں فوری طور پر آرام کریں تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔ یہ حادثہ ایک بار پھر موٹرویز پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافروں کے لیے ایک تنبیہ ہے کہ احتیاط اور چوکس رہنا جانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Share it :