روسی فضائی دفاعی نظام نے 24 گھنٹوں میں 257 یوکرینی ڈرون مار گرائے
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 257 بغیر پائلٹ طیارے اور امریکہ ساختہ پانچ “ہیمارس” راکٹ لانچر مار گرائے۔ وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ “روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کی مسلح افواج کے 257 فکسڈ ونگ ڈرونز اور پانچ امریکی ساختہ ہیمارس راکٹ لانچر تباہ کیے ہیں”۔ روسی افواج کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خصوصی فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک یوکرینی افواج کے 664 جنگی طیارے، 283 ہیلی کاپٹر، 72 ہزار 659 ڈرونز، 624 فضائی دفاعی میزائل نظام، 24 ہزار 337 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 1,581 راکٹ لانچر، 27 ہزار 852 توپیں اور مارٹرز، اور 38 ہزار 722 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔
روسی وزارتِ دفاع نے یوکرین کے ساتھ جاری تنازع کے دوران اپنی افواج کی کارکردگی کو نمایاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دشمن کی فضائی قوت اور زمینی ہتھیاروں کو مسلسل ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔ روسی حکام کے مطابق یہ اقدامات یوکرین کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنے اور سرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔