اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

شنکیاری، جنگلی ریچھ کا حملہ، 15 سالہ لڑکا شدید زخمی، علاقے میں خوف کی فضا

black bear

شنکیاری، جنگلی ریچھ کا حملہ، 15 سالہ لڑکا شدید زخمی، علاقے میں خوف کی فضا

اسلام آباد (صداۓ روس)
شنکیاری کے نواحی گاؤں جھنڈوال میں ایک ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب 15 سالہ لڑکا ندیم ولد مصطفی معمول کے مطابق جنگل میں گھاس کاٹ رہا تھا۔ اسی دوران ایک خونخوار جنگلی ریچھ نے اس پر اچانک حملہ کر دیا۔ ریچھ کے پنجوں اور دانتوں سے کیے گئے شدید واروں کے نتیجے میں ندیم کو کئی گہرے زخم آئے۔ چیخ و پکار سن کر قریبی افراد موقع پر پہنچے اور لڑکے کو ریچھ کے چنگل سے نکال کر فوری طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تشویشناک حالت میں اُسے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔ اہلِ علاقہ نے جنگلی جانور کی موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ سے فوری حفاظتی اقدامات اور نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی جنگل سے متصل علاقوں میں ریچھ اور دیگر خطرناک جانوروں کی آمد کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔ متعلقہ ادارے واقعے کی تفتیش اور جانور کے ممکنہ ٹھکانے کا تعین کرنے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں کو روکا جا سکے۔

Share it :