خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ایرانی صدر مسعودپز شکیان کی وزیراعلی مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری

Maryam Nawaz

ایرانی صدر مسعودپز شکیان کی وزیراعلی مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری

لاہور (صداۓ روس)
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعودپز شکیان نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی۔ ایرانی صدر نے مزار اقبال پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور کتاب میں تاثرات قلمبندکیے۔ حضوری باغ آمدپر ایرانی صدر مسعود پز شکیان،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کا پر تپاک استقبال کیاگیا ۔اس موقع پر لاہورائیر پورٹ سے مزار اقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔ مزار اقبال پہنچنے پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت اور مولانا عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا ۔مزار اقبال آمد پر پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے سلامی پیش کی گئی ۔ مہمان صدر مسعود پز شکیان پنجاب رینجرز کی معیت میں مزار اقبال میں داخل ہوئے ۔مہمان صدر مسعودپز شکیان نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول رکھے،وزیراعلی مریم نوازشریف بھی ہمراہ تھیں ۔

مہمان صدر مسعود پز شکیان نے شاعر مشرق کوخراج عقیدت پیش کیا ۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی اور فاتحہ خوانی کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مہمانوں کی کتاب میں ا پنے تاثرات درج کئے ۔ مہمان صدرمسعود پزشکیان اور وفدکاوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا بعدازاں وزیراعلی مریم نواز شریف نے مہمان صدر اور ان کے رفقا کو لاہور ائیر پورٹ پر رخصت کیا-

شئیر کریں: ۔