خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس سے اقتصادی روابط ختم کرنے پر یورپی یونین کو ایک کھرب یورو کا نقصان ہوا

Alexander Grushko

روس سے اقتصادی روابط ختم کرنے پر یورپی یونین کو ایک کھرب یورو کا نقصان ہوا

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے نائب وزیرِ خارجہ الیگزینڈر گروشکو کے مطابق یورپی یونین کو روس کے ساتھ توانائی اور تجارتی تعاون ختم کرنے کے نتیجے میں ایک کھرب یورو سے زائد کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ روسی اخبار ازویستیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گروشکو نے کہا کہ مختلف ماہرین کی رائے کے مطابق اگر توانائی تعاون کے خاتمے اور تجارت میں کمی کو مدنظر رکھا جائے تو یورپی معیشت کو مجموعی طور پر ایک کھرب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

ان کے مطابق 2013 میں روس اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم 417 ارب یورو تھا، جو گزشتہ برس صرف 60 ارب یورو رہ گیا، اور اب یہ تقریباً ختم ہونے کے قریب ہے۔ گروشکو نے کہا کہ “یہ یورپ کا ضائع شدہ منافع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں امریکہ کے مقابلے میں 4 سے 5 گنا زیادہ ہیں جبکہ بجلی بھی 2 سے 3 گنا مہنگی ہے۔ ان کے بقول: “یہ وہ قیمت ہے جو یورپ کو روس کے ساتھ تمام اقتصادی روابط ختم کرنے پر چکانی پڑی ہے۔”

شئیر کریں: ۔