خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روسی افواج نے کونستنٹنوفکا اور کرسنوارمییسک مرکزی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرلیا

Russian Military

روسی افواج نے کونستنٹنوفکا اور کرسنوارمییسک مرکزی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرلیا

ماسکو(صداۓ روس)
دونیسک عوامی جمہوریہ (ڈی پی آر) کے سربراہ دنیس پشیلن نے اعلان کیا ہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں واقع اہم مرکزی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جو شہر کونستنٹنوفکا کو کرسنوارمییسک سے جوڑتی ہے۔ ان کے مطابق الیگزانڈروو-کالینوو کی آزادی کے بعد کلیبان-بیکسکوی ذخیرۂ آب کے دونوں کنارے بھی ہماری فورسز کے قبضے میں آچکے ہیں، اور ساتھ ہی مذکورہ مرکزی سڑک پر بھی روسی کنٹرول قائم ہو چکا ہے۔

پشیلن نے مزید بتایا کہ الیگزانڈروو-کالینوو کا فاصلہ کونستنٹنوفکا سے صرف پانچ کلومیٹر ہے، اور چاسوف یار کی آزادی کے بعد روسی افواج کو مزید نقل و حرکت کی گنجائش میسر آئی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کونستنٹنوفکا کی جانب پیش قدمی کا فیصلہ عسکری قیادت کے ہاتھ میں ہے۔ دونیسک کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ کیترینووکا کے لیے گھمسان کی لڑائی جاری ہے جبکہ روسی دستے یابلونووکا کے قریب بھی پیش قدمی کر رہے ہیں۔ مشرقی محاذ پر روسی کارروائیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور یوکرینی دفاع پر دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

شئیر کریں: ۔