خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور میں جدید ترین الیکٹرک ٹرام سروس کا آغاز

Tram in Lahore

انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور میں جدید ترین الیکٹرک ٹرام سروس کا آغاز

لاہور(صداۓ روس)
شہریوں کے دیرینہ سفر کے خواب کو حقیقت کا رنگ مل گیا ہے—لاہور میں پاکستان کا پہلا ٹریک لیس الیکٹرک ٹرام سروس متعارف کرا دی گئی ہے۔ ‘سپر آٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ’ نامی اس جدید نظام کی باقاعدہ تجرباتی سواری وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انجام دی ہے، جس سے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے جدید دور کی شروعات ہو رہی ہے۔ یہ ٹرام چین کی کمپنی ‘نورِنکو انٹرنیشنل’ نے تیار کی ہے اور اسے علی ٹاؤن ڈپو میں اسمبل کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ٹرام تین کوچز‌ پر مشتمل ہے اور تقریباً ۳۲۰ مسافروں کی گنجائش رکھتا ہے۔ ایک مکمل چارج پر یہ ٹرام ۴۰ کلومیٹر کی فاصلے تک سفر کرسکتی ہے اور تیز چارجنگ سے صرف ۱۰ منٹ میں ۲۷ کلومیٹر تک چل پاتی ہے۔ ٹیسٹ رن کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے خیبر ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک ٹرام کا تجرباتی سفر کیا، جسے ریونڈ اور کینال روڈ پر زبردست جوش و جذبے سے خوش آمدید کہا گیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ٹرام کی تکنیکی خصوصیات سے آگاہ کیا۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر ٹرام کینال روڈ پر تھوکر نیاز بیگ سے جاللو پارک تک چلائی جائے گی۔ بعد ازاں اس ٹیکنالوجی کی کامیابی پر سروس کو فیصل آباد اور گوجرانوالہ تک بھی وسعت دی جائے گی۔

یہ ٹریک لیس ٹرام روایتی ٹریک کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے ڈیجیٹل گائیڈڈ ٹیکنالوجی (جی پی ایس اور سینسرز) کے ذریعے روڈ شیئرنگ کے قابل ہے، جس سے انفراسٹرکچر کی لاگت میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام ٹریفک کے بھاری دباؤ کو کم کرنے، آلودگی کو کم کرنے اور لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ کو شفاف بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا یہ منصوبہ صرف ٹرانسپورٹ کا نہیں، بلکہ ترقی کا آئینہ دار ہے۔ سارٹ سسٹم لاہور کی خوبصورتی اور کارکردگی میں اضافہ کرے گا، اور مستقبل میں اسی طرح کے منصوبے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں، پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں ۱,۱۰۰ الیکٹرک بسیں بھی جلد متعارف کروائی جائیں گی، جن کی کم کرایہ صرف ۲۰ روپے ہوگا تاکہ ماحول دوست سفری سہولتیں عوامی سطح پر دستیاب کی جا سکیں۔

شئیر کریں: ۔