خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ٹرمپ کی یوکرین کو روسی قبضے والے علاقوں سے دستبرداری کی تجویز

Zelenskyy

ٹرمپ کی یوکرین کو روسی قبضے والے علاقوں سے دستبرداری کی تجویز

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ایک نیا نقشہ پیش کیا ہے جس کے مطابق یوکرین کو اپنی بیس فیصد زمین روس کے حوالے کرنی ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ تجویز اس صورت میں سامنے آئی ہے جب زیلنسکی نے عندیہ دیا ہے کہ مشرقی علاقے، جو جنگ کے دوران روس میں شامل ہوچکے ہیں، ان سے دستبرداری پر غور کیا جاسکتا ہے۔ یہ ملاقات اوول آفس میں ہوئی جہاں یوکرینی صدر نے اس مرتبہ رسمی سوٹ پہن کر شرکت کی۔ پچھلی ملاقات میں ان کے لباس پر تنقید ہوئی تھی جس کے باعث انہوں نے اس بار محتاط انداز اپنایا، تاہم انہوں نے ٹائی لگانے سے گریز کیا۔ اس اہم ملاقات میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت یورپی رہنما بھی شریک ہوئے۔

صدر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد کہا کہ “صدر ٹرمپ سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، لیکن اصل اور بہترین بات مستقبل کی ہوگی۔” یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں نے اس موقع پر یوکرین کے لیے سیکیورٹی یقین دہانیوں پر زور دیا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ جلد روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں یورپ کی بھی نمائندگی لازمی ہونی چاہیے تاکہ کوئی یکطرفہ فیصلہ نہ ہو۔

شئیر کریں: ۔