خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

یورپ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایلچی روسی صدر

Kirill Dmitriev

یورپ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایلچی روسی صدر

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے غیر ملکی سرمایہ کاری اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سربراہ کریل دمترییف نے الزام عائد کیا ہے کہ یورپی رہنما ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کی بحالی اور امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں لکھا یورپی رہنما ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ امن مذاکرات اور روس و امریکہ کے درمیان تعلقات کی بحالی نہ ہوسکے۔ وہ اپنے آپ کو روس پر ’عدم اعتماد‘ کی باتوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب 18 اگست 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی، فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر، جرمن چانسلر فریڈرک میرٹز اور اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ اس موقع پر یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لیین اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے بھی موجود تھے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں اعلیٰ سطحی عالمی رہنما ایک ساتھ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو بھی فون کیا۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق یہ گفتگو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ پوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات کا بندوبست کر رہے ہیں۔

شئیر کریں: ۔