خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ملک بھر میں سات سو سے زائد اموات، سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم

Shahbaz Sharif

ملک بھر میں سات سو سے زائد اموات، سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران بغیر لوڈشیڈنگ، یعنی مسلسل بجلی بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان صوبوں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے متاثرہ علاقوں کے دورے اور سہ روزہ مشاورتی اجلاس کے بعد کیا۔ وزیراعظم نے بونیر میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج ہر صورت متاثرین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ “آبی گزرگاہوں پر تجاوزات حادثات کا مؤجب بنی ہیں”، اور گزشتہ روز تک خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 350 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی سطح پر بحالی کا کام نہایت تیزی سے جاری ہے۔ 36 گھنٹوں کے اندر ملبہ ہٹانے اور شاہراہوں کی بحالی کے قابل تعریف اقدامات لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزراء، صوبائی سیکرٹریز، این ڈی ایم اے، پاکستان فوج، این ایچ اے، اور ایف ڈبلیو او سمیت تمام متعلقہ حکام مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔ برائے اقدام درکار وسائل کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ وزیرِاعظم نے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ٹرکوں کی تعداد فوری طور پر دگنی کرنے، اور ایمبولینس، راشن، خیمے، ادویات، جنریٹرز سمیت دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے احکامات دیے ہیں۔اس کے علاوہ، وفاقی کابینہ کے ارکان نے ایک ماہ کی اپنی تنخواہیں سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور صوبہ خیبرپختونخوا نے بھی اسی طرز کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس اقدام کو انسانی ہمدردی کی علامت قرار دیا۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ مستقبل قریب میں مزید موسلادھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، لہٰذا حکومتی سطح پر مستقل تیاری جاری رکھے جانے کی تاکید کی گئی۔ فوج کی خدمات: اس دوران پاک فوج نے بھی امدادی و ریلیف آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر فوجی دستے فعال ہو گئے، اور جنرل ہیڈ کوارٹرز کے تعاون سے متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

شئیر کریں: ۔