خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

صدر پوتن سے بھارتی وزیرِ خارجہ کی کریملن میں ملاقات

Putin

صدر پوتن سے بھارتی وزیرِ خارجہ کی کریملن میں ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر پوتن نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس۔ جے شنکر سے کریملن میں ملاقات کی۔ روسی صدارتی پریس سروس کے مطابق یہ ملاقات کریملن کے نمائندہ دفتر میں ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف، نائب اول وزیرِ اعظم ڈینس مانتوروف — جو روس۔بھارت بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، معیشت، سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تعاون کے سربراہ ہیں — کے علاوہ روس میں بھارتی سفیر ونے کمار بھی شریک تھے۔ اس سے قبل 18 اگست کو صدر پوتن نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا، جس میں دو طرفہ شراکت داری پر تبادلۂ خیال کے ساتھ ساتھ انہوں نے امریکہ۔روس الاسکا سربراہی ملاقات کے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ اسی ماہ 7 اگست کو صدر پوتن نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی کریملن میں ملاقات کی تھی۔

شئیر کریں: ۔