خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

پاکستان اور چین کا قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Ishaq Dar

پاکستان اور چین کا قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاک۔چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور خطے سمیت عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر گہری گفتگو ہوئی جن میں سی پیک فیز ٹو، تجارت و معیشت، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط شامل تھے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کی “ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری” خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین دوطرفہ سطح پر ہی نہیں بلکہ عالمی و علاقائی فورمز پر بھی قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

شئیر کریں: ۔