خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

اعجاز احمد نے تھائی لینڈ میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا

اعجاز احمد نے تھائی لینڈ میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا

پاکستان (ذاکر آفریدی)
تھائی لینڈ میں ہونے والی 57 ویں ایشیائی باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ اور 19 ویں SEABPF چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کے حصے میں ایک اور شاندار کامیابی آئی۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے معروف باڈی بلڈر اعجاز احمد نے ماسٹر کلاس (50 سے 60 سال، 80 کلوگرام سے زائد) کی کیٹیگری میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

اعجاز احمد کی یہ فتح نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور استقامت کا ثمر ہے بلکہ پورے پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ایونٹ میں جب پاکستان کا قومی ترانہ بجا، تو وہاں موجود تماشائیوں اور شرکاء کی آنکھیں خوشی کے آنسوؤں سے نم ہو گئیں اور دل بےپناہ مسرت سے بھر گئے۔ یہ عظیم کامیابی اس حقیقت کو ایک بار پھر اجاگر کرتی ہے کہ اگر عزم اور محنت کو اپنا شعار بنایا جائے تو پاکستانی کھلاڑی دنیا کے کسی بھی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اعجاز احمد کی جیت نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بڑی تحریک بھی۔

شئیر کریں: ۔