خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

خارکوف میں غیر ملکی کرائے کے جنگجو سرگرم، روسی کی افواج پیش قدمی جاری

Russian Military

خارکوف میں غیر ملکی کرائے کے جنگجو سرگرم، روسی کی افواج پیش قدمی جاری

ماسکو (صداۓ روس)
خارکوف کی فوجی و سول انتظامیہ کے سربراہ ویٹالی گانچیف نے تازہ صورتِ حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ خارکوف کے محاذ پر مسلسل غیر ملکی کرائے کے جنگجو سرگرم ہیں۔ ان کے مطابق یوکرینی افواج کے جانی نقصان کے بعد کیف اس محاذ پر غیر ملکی جنگجوؤں کو زیادہ سے زیادہ تعینات کر رہا ہے۔ گانچیف نے کہا کہ یوکرینی افواج کی اہم رسد اور اہلکاروں کی آمد و رفت کا راستہ کپیانسک سے شیوشینکو کو ملانے والی سڑک ہے جس پر روسی افواج مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی راستے سے یوکرینی فوجی دستوں کی تبدیلی اور رسد پہنچائی جا رہی ہے۔ دورچنوی کے علاقے میں اب تک 50 سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، تاہم کئی لوگ اب بھی تہہ خانوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ گانچیف نے بتایا کہ وہاں موجود افراد کو طبی امداد اور تحفظ کی فوری ضرورت ہے۔

وولچانسک کے علاقے میں روسی افواج اپنی پوزیشنوں پر قائم ہیں، اگرچہ لڑائی سخت جاری ہے۔ گانچیف کے مطابق یوکرینی افواج نے کئی بار کوشش کی کہ روسی افواج کو دریائے وولچا کے کنارے سے پیچھے دھکیلا جائے لیکن ہر بار نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج اس علاقے میں ایک بفر زون پر قابض ہے، جو اگرچہ اتنا وسیع نہیں کہ بیلگوروڈ خطے پر گولہ باری کو مکمل طور پر روک سکے، لیکن اپنی اسٹریٹجک اہمیت پوری کر رہا ہے۔ گانچیف نے مزید کہا کہ کپیانسک کے گرد و نواح میں لڑائی انتہائی سخت اور پیچیدہ ہے، روسی حملہ آور یونٹ پہلے ہی شہر کے قریب پہنچ چکے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لڑائی آگے بڑھ رہی ہے۔

شئیر کریں: ۔