خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

یوکرین کو روس کی شرائط پر امن معاہدہ کرنا ہوگا، ٹرمپ نے واضح کردیا

Zelensky meets with Trump

یوکرین کو روس کی شرائط پر امن معاہدہ کرنا ہوگا، ٹرمپ نے واضح کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے یوکرین کو زیادہ تر روسی شرائط پر معاہدہ کرنا ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے وائٹ ہاؤس کے ایک گمنام ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں یہ واضح کر دیا ہے کہ موجودہ حالات میں یوکرین دفاعی پوزیشن پر ہے اور روس کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جمعرات کو کیے گئے پیغام کو اس تناظر میں دیکھا جائے کہ یہ یوکرین کے لیے ایک اشارہ ہے کہ امن قائم کرنے کے لیے اسے روسی شرائط پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ این بی سی نیوز نے ایک اور ذریعے کے حوالے سے لکھا کہ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ اس تنازعے کے حل کے معاملے پر ہار ماننے کو تیار نہیں، لیکن اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔

شئیر کریں: ۔