خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

جنگ کے بعد بھارت کا پاکستان سے پہلا باضابطہ رابطہ،ممکنہ سیلاب کی اطلاع دی

Rains in Pakistan

جنگ کے بعد بھارت کا پاکستان سے پہلا باضابطہ رابطہ،ممکنہ سیلاب کی اطلاع دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان سے پہلی بار باضابطہ طور پر رابطہ قائم کرتے ہوئے جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کی اطلاع دی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ رابطہ سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کو دریاؤں کی ہنگامی صورتحال سے آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ سیلاب کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ اس اطلاع کے بعد حکومتِ پاکستان نے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ بھارت کی جانب سے یہ اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق معلومات کا تبادلہ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے اور یہ عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری رہتا ہے۔

پاکستانی حکام نے عوام کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

شئیر کریں: ۔