خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

پاکستانی کوہ پیماؤں نے پہلی بار ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرلی

Pakistani mountaineers conquer Tirich Mir

پاکستانی کوہ پیماؤں نے پہلی بار ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرلی

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوکش کے پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی تریچ میر (7 ہزار 708 میٹر) سر کرلی۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نامور کوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔ یہ مہم خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی تھی۔ ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق، سخت موسمی حالات اور برفانی طوفان کے باعث دیگر 5 کوہ پیما صرف 7 ہزار 300 میٹر کی بلندی تک پہنچ سکے، جبکہ 7 دیگر کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا۔ یہ پاکستان کے کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نایاب سنگِ میل ہے، کیونکہ اس سے پہلے کسی پاکستانی ٹیم نے تریچ میر کی چوٹی کو سر نہیں کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے نہ صرف ملک میں کوہ پیمائی کو فروغ ملے گا بلکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایڈونچر ٹورازم کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

شئیر کریں: ۔