خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

بھارتی فضائیہ کا “مگ-21” کو الوداع، فضائیہ کے سربراہ نے آخری پرواز کی

Mig-21

بھارتی فضائیہ کا “مگ-21” کو الوداع، فضائیہ کے سربراہ نے آخری پرواز کی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی فضائیہ کے مشہور جنگی طیارے “مگ-21” نے چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد آپریشنل کردار کو خیرباد کہہ دیا۔ ان طیاروں کی آخری پروازیں ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر میں نال ایئر فورس اسٹیشن سے کی گئیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے 18 اور 19 اگست کو مگ-21 میں تنہا پروازیں کر کے اس تاریخی طیارے کو ذاتی طور پر الوداع کہا۔ ان کی یہ پروازیں بھارتی فضائیہ کی تاریخ کے ایک اہم باب کا اختتام قرار دی جا رہی ہیں۔بھارتی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ میگ-21 طیاروں کو 26 ستمبر کو چندی گڑھ میں ایک رسمی تقریب کے دوران باضابطہ طور پر ریٹائر کیا جائے گا۔ اس تقریب میں فضائیہ کی اعلیٰ قیادت، سابق پائلٹس اور دفاعی حکام شرکت کریں گے۔

مگ-21 کی تاریخ اور کردار، روسی ساختہ مگ-21 طیارے کو بھارت نے 1963 میں اپنی فضائیہ میں شامل کیا تھا۔ یہ طیارہ طویل عرصے تک بھارتی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا رہا۔ 1971 کی جنگ سمیت کئی اہم لڑائیوں میں اس نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے ذریعے ہزاروں بھارتی پائلٹس نے اپنی ابتدائی تربیت حاصل کی۔ اگرچہ مگ-21 کو بھارت کی فضائی قوت کا علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن اس طیارے کو حادثات کے باعث سخت تنقید کا بھی سامنا رہا۔ بھارتی میڈیا میں اسے “فلائنگ کافی” بھی کہا جاتا رہا کیونکہ حادثات میں کئی پائلٹس اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

شئیر کریں: ۔