روس میں پاکستانی سفیر کی روس کے نائب وزیرِ خارجہ سے الوداعی ملاقات
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف نے ماسکو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سفیر کی روس میں اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی تکمیل کے موقع پر منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر گفتگو ہوئی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون فروغ پا رہا ہے۔ روسی نائب وزیرِ خارجہ نے سفیر محمد خالد جمالی کے ساتھ اعلیٰ سطحی اور مؤثر تعاون کو سراہا اور ان کی خدمات کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی سفیر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔