خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روس کا اسرائیل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فوری اقدامات پر زور

Gaza

روس کا اسرائیل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فوری اقدامات پر زور

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو روکنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام کو فوری طور پر جنگ بندی کے اقدامات کرنے چاہییں تاکہ انسانی جانوں کا مزید ضیاع روکا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا روسی فریق اسرائیلی حکام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مزید بگاڑ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، فائرنگ بند کریں، انسانی رسائی کو بحال کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ تمام ضرورت مندوں کو کھانے سمیت ضروری امداد فراہم کی جائے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ ماسکو اقوام متحدہ میں اس معاملے پر ایک مسودۂ قرارداد پر رکن ممالک سے ہم آہنگی کی امید رکھتا ہے تاکہ غزہ میں جاری انسانی تباہی پر قابو پایا جا سکے۔ بیان میں بتایا گیا کہ دستیاب معلومات کے مطابق آئندہ دنوں میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک دوبارہ ایک قرارداد پر اتفاقِ رائے کی کوشش کریں گے، جس کا محور غزہ میں انسانی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرنا ہوگا۔ ماسکو کو امید ہے کہ اس بار ایسا مسودہ منظور کر لیا جائے گا۔

شئیر کریں: ۔