خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

چین عالمی منصفانہ نظام کے لیے روس کے ساتھ تعاون کو تیار ہے، چینی صدر

Chinese President Xi Jinping with Russian counterpart Vladimir Putin

چین عالمی منصفانہ نظام کے لیے روس کے ساتھ تعاون کو تیار ہے، چینی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین ماسکو کے ساتھ مل کر ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کے قیام کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہم آپ کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی قومی ترقی اور خوشحالی کی حمایت کے لیے تیار ہیں، بین الاقوامی انصاف اور مساوات کا پختہ دفاع کریں گے اور عالمی حکمرانی کے ایک زیادہ منصفانہ اور معقول نظام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ صدر شی کے مطابق حالیہ برسوں میں چین اور روس نے کثیرالجہتی تعاون کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن اس وقت چین کے دورے پر ہیں۔ وہ 31 اگست سے یکم ستمبر تک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ 2 ستمبر کو ان کی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں بات چیت ہوئی جبکہ 3 ستمبر کو وہ جنگ عظیم دوم کے اختتام اور عسکریت پسند جاپان پر فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

شئیر کریں: ۔