خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

وفاقی وزیرکی جانب سے صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کو اعزازی شیلڈ دی گئی

Ishtiaq Hamdani

وفاقی وزیرکی جانب سے صداۓ روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کو اعزازی شیلڈ دی گئی

اسلام آباد (صداۓ روس)
اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے روس میں صحافتی خدمات اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے کے اعتراف میں آن لائن ویب سائٹ صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔ شیلڈ وصول کرنے کے موقع پر اشتیاق ہمدانی نے وزیر سے گزارش کی کہ وہ روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر خصوصی وقت دیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ چوہدری سالک حسین نے نہ صرف اس گزارش کو مثبت انداز میں سنا بلکہ تقریب کے بعد تفصیلی ملاقات میں اس پر گفتگو کے لئے وقت بھی دیا۔ تقریب کے دوران ایک اور خوشگوار لمحہ اُس وقت آیا جب پورے پاکستان سے منتخب 15 خوش نصیب افراد کو اگلے سال حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر قرعہ نکالنے کا اعزاز بھی اشتیاق ہمدانی کو حاصل ہوا۔

چوہدری سالک حسین نے اشتیاق ہمدانی کو خوش دلی سے لنچ پر مدعو کیا، جہاں روس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور تجاویز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس دوران اشتیاق ہمدانی نے انہیں ماسکو کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔ اشتیاق ہمدانی نے اس عزت افزائی پر ورکر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز ان کی صحافتی جدوجہد اور کمیونٹی کی خدمت کو مزید تقویت بخشتا ہے۔

شئیر کریں: ۔