خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

یورپی کمپنیوں نے نقصان اٹھا کر روس چھوڑا، واپسی کے خواہاں ہیں، صدر پوتن

Putin

یورپی کمپنیوں نے نقصان اٹھا کر روس چھوڑا، واپسی کے خواہاں ہیں، صدر پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مشرقی اقتصادی فورم کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی یورپی کمپنیوں نے سیاسی وجوہات کی بنا پر نقصان اٹھا کر روس چھوڑا، تاہم وہ دوبارہ واپسی کی خواہش رکھتی ہیں اور پابندیوں کے ختم ہونے کی منتظر ہیں۔ صدر پوتن نے کہا سیاسی وجوہات کی وجہ سے بہت سی یورپی کمپنیوں نے نقصان اٹھایا اور روس چھوڑا، لیکن ہمیں علم ہے اور ہمارے ان سے رابطے ہیں کہ وہ بے صبری سے پابندیوں کے خاتمے کا انتظار کر رہی ہیں اور کسی بھی وقت واپس آنا چاہتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس نے کبھی تعاون سے انکار نہیں کیا، جو بھی ملک اور ادارے روس کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، ان کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ صدر پوتن کے مطابق بعض ممالک کی کمپنیاں، جنہیں سیاسی مشکلات کا سامنا ہے، پھر بھی روسی مارکیٹ سے نہیں گئیں اور نہ صرف کام کر رہی ہیں بلکہ اپنے تعاون کو وسعت دینے کی خواہش بھی رکھتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ “جو واپس آنا چاہے وہ آ سکتا ہے، مگر موجودہ حالات اور شرائط کے مطابق۔ واضح رہے کہ مشرقی اقتصادی فورم کا دسویں اجلاس 3 سے 6 ستمبر تک روسی شہر ولادی ووستوک میں جاری ہے، جس کا مرکزی موضوع ہے: “بعید مشرق: امن اور خوشحالی کے لیے تعاون”۔ اس فورم میں 70 سے زائد ممالک و خطوں کے 4,500 سے زیادہ شرکاء شریک ہیں، جہاں 100 سے زیادہ موضوعاتی اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔ اس فورم کے منتظمین روس کانگریس فاؤنڈیشن ہیں جبکہ تاس اس کا عمومی اطلاعاتی شراکت دار ہے۔

شئیر کریں: ۔