خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی پرتشدد مظاہروں کے بعد مستعفی

Nepal

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی پرتشدد مظاہروں کے بعد مستعفی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے پرتشدد مظاہروں اور شدید عوامی دباؤ کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے معاون پرکاش سلول نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے ملک کو ایک نئی سیاسی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے نیپال میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کرپشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی تھی۔ پیر کے روز احتجاج کے دوران حالات اس وقت بگڑ گئے جب دارالحکومت کٹھمنڈو سمیت مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ صورتحال بگڑنے پر حکام نے کٹھمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا لیکن مظاہرین نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیپالی کانگریس کے مرکزی دفتر اور کئی نامور سیاستدانوں کی رہائش گاہوں پر حملہ کیا۔

استعفے سے قبل اولی نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا اور کہا تھا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے پرامن مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ سیاسی اور عوامی بے چینی کے پیش نظر نیپال سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کے باعث کٹھمنڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شئیر کریں: ۔