خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

دشمن ممالک حیاتیاتی جنگ شروع کرسکتے ہیں، میدویدیف کا انتباہ

Dmitry Medvedev

دشمن ممالک حیاتیاتی جنگ شروع کرسکتے ہیں، میدویدیف کا انتباہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ غیر دوستانہ ممالک جان بوجھ کر روسی سرزمین میں خطرناک پودے، جانور اور مائیکروآرگنزم داخل کر سکتے ہیں جو حیاتیاتی جنگ کی ایک نئی شکل ثابت ہو سکتی ہے۔ سلامتی کونسل کے کمیشن برائے حیاتیاتی سلامتی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میدویدیف نے کہا کہ اجنبی انواع کی موجودگی کو صرف موسمیاتی تبدیلی یا درجہ حرارت میں اضافے کا نتیجہ قرار دینا درست نہیں۔ ان کے مطابق اس بات کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ دشمن ممالک دانستہ طور پر ایسے جراثیم یا جاندار روس میں پھیلانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر مقامی جاندار اور پودے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ میدویدیف نے کہا یہ اجنبی انواع مہلک متعدی بیماریوں کے جراثیم، تباہ کن کیڑے مکوڑے، بعض خطرناک پودے اور آبی جاندار شامل ہیں جو روسی ماحولیاتی نظام کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ۔ روس کے سابق صدر نے مزید بتایا کہ ایسے جاندار نہ صرف بڑے پیمانے پر بیماریوں اور الرجی کا سبب بن سکتے ہیں بلکہ مویشیوں کی ہلاکت، زرعی پیداوار میں کمی، جنگلات اور شکار کے وسائل میں کمی اور ملکی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شئیر کریں: ۔