خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

صدر پوتن نے روسی آرمی چیف کو ’’آرڈر آف کریج‘‘ ایوارڈ سے نوازا

Putin

صدر پوتن نے روسی آرمی چیف کو ’’آرڈر آف کریج‘‘ ایوارڈ سے نوازا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل والیری گراسیموف کو ’’آرڈر آف کریج‘‘ کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ اعلان منگل کے روز صدارتی فرمان کے ذریعے کیا گیا۔ یہ اعزاز 1994ء میں قائم کیا گیا تھا اور اسے ان افراد کو دیا جاتا ہے جو فوجی یا قومی خدمات کے دوران غیر معمولی جرات، قربانی اور بہادری کا مظاہرہ کریں۔ صدارتی دفتر کے مطابق جنرل گراسیموف کو یہ اعزاز ’’فوجی فرائض کی انجام دہی میں جرات، بہادری اور خود قربانی‘‘ دکھانے پر دیا گیا ہے۔ ستر سالہ جنرل والیری گراسیموف 2012ء سے روسی فوج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ ہیں اور ساتھ ہی نائب وزیرِ دفاع کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 2023ء سے وہ یوکرین میں روسی افواج کے مشترکہ گروپ کی قیادت کر رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ اگست کے آخر میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ جنگ کا ’’اسٹریٹجک کنٹرول‘‘ مکمل طور پر روسی افواج کے ہاتھ میں آ چکا ہے جبکہ یوکرین اپنی سب سے زیادہ تربیت یافتہ فورسز کو مختلف محاذوں پر منتقل کرنے پر مجبور ہے۔ ان کے بقول روسی افواج تقریباً پوری محاذی لکیر پر مسلسل جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو موسمِ خزاں تک جاری رہیں گی۔ جنرل گراسیموف کو 2016ء میں ’’ہیرو آف رشیا‘‘ کے اعلیٰ ترین خطاب سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ آرڈر آف سینٹ جارج (تیسری اور چوتھی ڈگری)، اور آرڈر ’’فار میرٹ ٹو دی فادرلینڈ‘‘ (پہلی ڈگری) سمیت کئی بڑے اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں۔

شئیر کریں: ۔