خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

روسی افواج نے دنیپروپیٹرووسک کے گاؤں سوسنووکا پر کنٹرول حاصل کرلیا

Russian Military

روسی افواج نے دنیپروپیٹرووسک کے گاؤں سوسنووکا پر کنٹرول حاصل کرلیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ روس کی مشرقی فوجی گروپ (ووستوک) نے دنیپروپیٹرووسک کے علاقے میں واقع سوسنووکا (سوسنیوکا) گاؤں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق: “متحرک اور جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ووستوک گروپ کی یونٹوں نے سوسنووکا گاؤں کو آزاد کرایا۔” وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے مختلف محاذوں پر یوکرینی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ روسی سینٹرگروپ نے یوکرینی افواج کے 520 سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کیا، اس کے علاوہ جرمنی ساختہ ایک لیوپرڈ ٹینک، ایک بکتر بند جنگی گاڑی، چھ موٹر گاڑیاں اور ایک فیلڈ آرٹلری گن کو بھی تباہ کیا۔

اسی دوران، روسی ووستوک گروپ نے 265 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں کو ختم کیا، جبکہ زاپاد گروپ کے ساتھ جھڑپوں میں یوکرین کو 230 سے زیادہ فوجی نقصان اٹھانا پڑا۔ وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ یوگ گروپ کی کارروائیوں میں گزشتہ روز کے دوران 200 سے زیادہ یوکرینی فوجی مارے گئے۔ یہ تازہ پیش رفت روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ماسکو کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ یوکرینی فوج کو بیک وقت کئی محاذوں پر نقصان کا سامنا ہے۔

شئیر کریں: ۔