خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

امریکہ میں بھارتی نژاد موٹل مینیجر کو سرکاٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا

US Dallas police

امریکہ میں بھارتی نژاد موٹل مینیجر کو سرکاٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھارتی نژاد موٹل مینیجر چندرا مولی ناگمالیہ کو ان کے اہلِ خانہ کے سامنے ہی تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کے بیٹے اور اہلیہ نے یہ ہولناک منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ پولیس کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ناگمالیہ نے موٹل کے ملازم یورڈانس کوبوس مارٹینز کو ایک خراب واشنگ مشین استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی۔ تاہم انہوں نے براہِ راست ہسپانوی زبان میں بات کرنے کے بجائے ایک دوسرے ملازم کے ذریعے ترجمہ کرایا، جس پر ملزم برہم ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم کچن سے ایک بڑی دھار دار تلوار (مشیٹی) لایا اور ناگمالیہ پر متعدد وار کیے، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہوسٹن میں بھارتی قونصل خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “ہم متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں اور ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں۔” قونصل خانے کے مطابق ملزم کو ڈلاس پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس پر کیپیٹل مرڈر (سنگین درجے کا قتل) کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کوبوس مارٹینز کی شناخت ایک کیوبن شہری کے طور پر ہوئی ہے، جس کا امیگریشن اسٹیٹس فی الحال غیر واضح ہے۔ اس سے پہلے وہ کیلیفورنیا میں سزا کاٹ چکا ہے اور فلوریڈا و ہیوسٹن میں بھی اس کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق جنوری 2025 میں اسے حراست سے اس بنیاد پر رہا کیا گیا تھا کہ “قریب المستقبل میں اس کی ملک بدری کا کوئی امکان نہیں۔ بھارتی شہریوں اور بھارتی نژاد افراد کے خلاف حالیہ دنوں میں امریکہ میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرف 2024 سے اب تک ایسے درجن سے زائد ہلاکت خیز حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیرِ خارجہ ایس۔ جے شنکر نے ان واقعات کو “نئی دہلی کے لیے انتہائی تشویش ناک” قرار دیا ہے۔

شئیر کریں: ۔