خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

آج ماسکو کا یومِ تاسیس — 878 برس کی تاریخ، تہذیب اور ترقی کا جشن

Moscow

آج ماسکو کا یومِ تاسیس — 878 برس کی تاریخ، تہذیب اور ترقی کا جشن

ماسکو(صداۓ روس)
روسی دارالحکومت ماسکو آج اپنا یومِ تاسیس منارہا ہے، یہ دن نہ صرف شہر کی تاریخ بلکہ روس کی تہذیب اور ثقافت کے اتحاد کی علامت بھی ہے۔ اس برس ماسکو کے قیام کو 878 سال مکمل ہو گئے ہیں۔بماسکو کا پہلا ذکر 1147 میں ملتا ہے جب ایپیاتیف نامہ میں شہزادہ یوری دولگوروکی نے اپنے اتحادیوں اور دوستوں کو مدعو کرتے ہوئے کہا تھا ’’میرے پاس ماسکو آؤ، بھائی‘‘۔ اس وقت کا چھوٹا سا قلعہ اور بستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم ریاست کا دارالحکومت اور عالمی شہر بن گیا۔ آج ماسکو کا رقبہ ڈھائی ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ ہے اور یہ روس کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں کی آبادی ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہے۔ یہ شہر ملک کی سیاسی، ثقافتی اور علمی زندگی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے اور دنیا بھر سے باصلاحیت افراد اور خیالات کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ یومِ ماسکو صرف ماضی کو یاد کرنے کا دن نہیں بلکہ مستقبل کی جھلک بھی ہے۔ یہ شہر قدیم روایات کو سنبھالتے ہوئے جدید کامیابیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آج ماسکو ’’سمارٹ سٹی‘‘ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اور شہری سہولیات کو ڈیجیٹل انداز میں فراہم کرنے میں دنیا کے نمایاں شہروں میں شمار ہوتا ہے۔

ماسکو کی تاریخ حوصلے، تعمیر اور اتحاد کی کہانی ہے۔ یہ شہر نہ صرف ’’ہیرو سٹی‘‘ کے لقب کا حق دار ہے بلکہ روسی عوام کی روحانی طاقت اور استقلال کی علامت بھی ہے۔ بجا طور پر اسے روس کا دل کہا جاتا ہے۔ ماسکو کے 878 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر 13 اور 14 ستمبر کو 130 سے زیادہ تقریبات منعقد ہوں گی۔ ان دنوں میں نہ صرف شہر کی گلیاں بلکہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی خصوصی طور پر سجائی جائے گی۔ رنگا رنگ پروگراموں میں شاندار شو، تھیٹر کی پیشکشیں، موسیقی کے کنسرٹ، دلچسپ ورکشاپس، تاریخی دورے اور تعلیمی لیکچرز شامل ہوں گے۔ ان تقریبات کے ذریعے دارالحکومت کو ایک ناقابلِ فراموش ماحول میں ڈھالا جائے گا۔

شئیر کریں: ۔