خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

اقوام متحدہ نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا، امریکہ و اسرائیل کی مخالفت

UN

اقوام متحدہ نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا، امریکہ و اسرائیل کی مخالفت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے ایک قرار داد منظور کر لی جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کی گئی ہے، تاہم اس میں فلسطینی تنظیم حماس کو خارج کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو منظور ہونے والی اس قرارداد کے حق میں 142 ووٹ آئے، 10 نے مخالفت کی جبکہ 12 ممالک نے غیر حاضری اختیار کی۔ یوکرین نے اس کی حمایت کی جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے مستقل حل کے لیے دو علیحدہ ریاستوں کا قیام ضروری ہے۔ ساتھ ہی اس میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کی حکمرانی سے الگ کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر ڈینی ڈینن نے اس اقدام کو “کھوکھلا اشارہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ امن کے قریب لاتا ہے اور نہ ہی جنگ کو ختم کرتا ہے بلکہ حماس کو انعام دیتا ہے۔

اب تک حماس نے اس قرارداد پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ جنرل اسمبلی کی اب تک کی سب سے سخت قرار داد ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ حماس کو غزہ پر اختیار ختم کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ حماس نے 2006 کے انتخابات میں فتح کے بعد اقتدار سنبھالا تھا اور اگلے برس الفتح کے ساتھ خونریز تصادم کے بعد غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ صرف 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کی مذمت تک محدود رہا تھا، جس میں تقریباً 1,200 اسرائیلی ہلاک ہوئے اور 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا۔ اس حملے کے بعد اسرائیلی محاصرے اور فوجی کارروائی کے نتیجے میں مقامی طبی حکام کے مطابق اب تک تقریباً 65 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور غزہ ایک شدید انسانی بحران سے دوچار ہے۔ اسرائیل کی کارروائی کے خلاف عالمی سطح پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی آئندہ جنرل اسمبلی کے اجلاس (22 ستمبر) میں برطانیہ، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا اور بیلجیم بھی باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کریں گے۔ روس نے اس موقع پر ایک بار پھر کہا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔ بطور سوویت یونین کا جانشین، ماسکو کئی دہائیوں سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا آیا ہے۔

شئیر کریں: ۔