دبئی: پیپلزپارٹی کے رہنما، سابق ایم این اے اور کشمور سے ضلع کونسل کے چیرمین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
دبئی (صداۓ روس)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق قومی اسمبلی کے رکن ایم این اے اور کشمور سے ضلع کونسل کے چیرمین گل محمد جکھرانی کے اعزاز میں دبئی میں سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کی جانب سے شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز کنوینر انجینئر دانش حیدری نے مہمانِ خصوصی کو اجرک پہناتے ہوئے کیا اور کہا کہ:
“ہم ہر سندھ دوست کو عزت دیتے ہیں اور ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ قومی خدمت کا یہ سفر جاری رہے۔” مہمانوں کے لیے ضیافت مهراڻ چولياڻي کی جانب سے پیش کی گئی جبکہ تقریب کی نظامت نہایت خوبصورتی سے فرحان قریشی نے سرانجام دی۔ معزز مہمان گل محمد جکھرانی نے اپنے خطاب میں کہا دبئی میں سندھ کے بھائیوں کی اس پرخلوص محفل میں شامل ہو کر مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی۔ میں ہمیشہ سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کے نوجوانوں کے ساتھ رہوں گا اور ان کی محبت اور عزت افزائی پر شکر گزار ہوں۔
تقریب کے دوران سندھ ایسوسی ایشن کے سابق آرگنائزر خالد جاگيراڻي کے نوجوان بیٹے کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت بھی کی گئی۔ اس تقریب میں میاں محمد منیر ہنس، اشتیاق ہمدانی، عابد لاشاری، نواب خان مگسی، محبوب علی لاشاری، مختیار جتوئی، نياز کوسو، خالد جاگيراڻي، ثاقب علی شیخ، فہد علی تھیبو، اعجاز علی، ایاز حیدر، سارنگ بھٹی، منٺار علی نے بھی شرکت کی اور سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای انہیں اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس نے کہا کہ سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای نہ صرف سندھیوں بلکہ پورے پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں کی بھرپور خدمت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل اور تجاویز کے لیے ایسی ایسوسی ایشن کا کردار نہایت اہم اور قابل تعریف ہے۔ میاں منیر ہنس نے مزید کہا کہ سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای نے سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ سندھ کی ثقافت اور بھائی چارے کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایسوسی ایشن پاکستان ڈے سمیت دیگر قومی اور مذہبی تقریبات کو بھرپور طریقے سے مناتی ہے، جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔ آخر میں سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سندھ کی ثقافت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے ایسی تقریبات آئندہ بھی منعقد کی جاتی رہیں گی۔