خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ملک بھر میں بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

vaccine

ملک بھر میں بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم شروع کر دی گئی ہے۔ یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں جاری رہے گی۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال سرویکل کینسر کے باعث 3 ہزار سے زائد خواتین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بچیوں کو بروقت ویکسین لگوا کر اس مہلک مرض سے محفوظ بنائیں۔وزیرِ صحت نے کہا کہ سرویکل کینسر ایک ایسا مرض ہے جس سے بروقت حفاظتی اقدامات کے ذریعے بچا جا سکتا ہے۔ “اپنی بچیوں اور بہنوں کو کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ بنانے کے لیے لازمی ہے کہ والدین ویکسین لگوانے میں بھرپور تعاون کریں،” ان کا کہنا تھا۔

شئیر کریں: ۔