خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

امریکی فوجی ڈرون کے جنگی استعمال کی مہارت سے محروم ہیں، سی این این

US military

امریکی فوجی ڈرون کے جنگی استعمال کی مہارت سے محروم ہیں، سی این این

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بیشتر امریکی فوجی اہلکاروں کے پاس جنگی مقاصد کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی مہارت موجود نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ امریکہ نے اعلیٰ معیار کا عسکری ساز و سامان تیار کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن جدید جنگی حکمتِ عملی، بالخصوص بغیر پائلٹ فضائی نظام (یو اے وی) کے استعمال میں امریکی فوج تیار نہیں ہے۔ مزید برآں، روس اور چین کی ڈرون تیار کرنے کی صلاحیت امریکہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ رواں سال جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری، جانچ اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے عمل کو تیز کرے تاکہ امریکی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔ ساتھ ہی جدید ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ فاکس نیوز کے مطابق جولائی میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی ڈرونز کی تیاری اور تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات دیے تاکہ روس اور چین کو اس میدان میں پیچھے چھوڑا جا سکے۔

شئیر کریں: ۔