خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

ایبٹ آباد میں آبادی میں گھومنے والا تیندوہ پکڑا گیا

Leopard

ایبٹ آباد میں آبادی میں گھومنے والا تیندوہ پکڑا گیا

اسلام آباد(صداۓ روس)
ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے کئی دنوں سے آبادی میں گھومنے والے ایک خونخوار تیندوے کو قابو کر کے پنجرے میں بند کر دیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق تیندوے نے علاقے میں موجود متعدد مال مویشیوں کو ہلاک کر دیا تھا جس سے مقامی افراد شدید خوف و ہراس کا شکار تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے محتاط حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تیندوے کو بحفاظت قابو کیا۔ حکام کے مطابق جانور کو انسانی آبادی سے دور ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ کسی قسم کا نقصان یا خطرہ پیدا نہ ہو۔

شئیر کریں: ۔