خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

صدر پوتن کا مولینو ٹریننگ گراؤنڈ پر ہتھیاروں کا معائنہ

Putin

صدر پوتن کا مولینو ٹریننگ گراؤنڈ پر ہتھیاروں کا معائنہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے نِژنی نووگورود ریجن میں واقع مولینو ٹریننگ گراؤنڈ کے دورے کے دوران ہتھیاروں اور خصوصی فوجی ساز و سامان کی نمائش کا معائنہ کیا۔ تاس کے مطابق اس نمائش میں 65 تنظیموں نے حصہ لیا جنہوں نے مجموعی طور پر 405 مصنوعات پیش کیں۔ ان میں سے 125 مصنوعات کو خصوصی فوجی آپریشن کے زون میں خریدا اور استعمال کیا جا رہا ہے، 194 جنگی حالات میں آزمائش کے مرحلے میں ہیں جبکہ 86 ابھی پروٹوٹائپ کے درجے پر ہیں۔

نمائش میں مختلف دفاعی کمپنیوں بشمول کلاشنکوف، ٹیکنوڈینامیکا، ایروسکان (زالا)، آرسینل کارپوریشنز اور ماسکو حکومت کے تحت اداروں کی تیار کردہ مصنوعات شامل تھیں۔
نمائش کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلا حصہ ’’اسٹریٹ زون‘‘ کہلاتا ہے جس میں کمانڈ اینڈ اسٹاف وہیکلز پیش کیے گئے جو مختلف بنیادی چیسیز پر تیار کیے گئے ہیں۔ اس حصے میں وہ ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھی دکھایا گیا جو خصوصی فوجی آپریشن کے زون میں سیریل اور پروٹوٹائپ سطح پر استعمال یا آزمائش میں ہیں، جن میں بگیز، موٹر سائیکلیں اور اے ٹی ویز جیسے حملہ آور گروپوں کے لیے موٹرائزڈ وہیکلز شامل ہیں۔ دوسرے حصے میں دشمن ڈرونز کا پتا لگانے اور انہیں تباہ کرنے والے نظام، ریڈار اسٹیشنز اور ایف پی وی ایئر ڈیفنسز کی مختلف اقسام پیش کی گئیں۔ تیسرے حصے میں موبائل فائرنگ گروپس اور فضائی نگرانی کے مقامات کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار، آپٹو الیکٹرانک ریکانائسنس آلات، ٹرٹس، ہلکے اور بھاری اسلحہ اور پک اَپ ٹرکس شامل تھے۔ چوتھا حصہ ٹریننگ کے دوران فوجی ساز و سامان کی ترقی کے لیے مختص تھا جس میں چھوٹے ہتھیاروں کی مختلف اقسام پیش کی گئیں۔

شئیر کریں: ۔