روسی افواج نے دونیسک کے شہر کراسنی لیمن کے گرد گھیرا تنگ کردیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی افواج ڈونیسک عوامی جمہوریہ (ڈی پی آر) کے شہر کراسنی لیمن (جسے یوکرین میں لیمن کہا جاتا ہے) کے قریب پیش قدمی کر رہی ہیں اور اس طرح شہر کے گرد دائرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بات فوجی ماہر آندرے ماروچکو نے خبر رساں ادارے تاس کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا اس ہفتے کراسنی لیمن کے علاقے میں شمال مغرب اور شمال مشرق دونوں سمتوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہم نے کراسنی لیمن کے جنوب مشرق میں واقع قصبے یامپول کی جانب بھی پیش رفت کی ہے۔ مجموعی طور پر اس اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر کے گرد دائرہ منظم انداز میں تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ ماروچکو کے مطابق گزشتہ ہفتے روسی افواج نے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے علاقے کونسٹانتیووکا کے قریب یوکرینی افواج کے قلعہ بند ٹھکانے تباہ کیے اور پہلے سے محفوظ شدہ لائنوں اور پوزیشنوں کو مزید مضبوط بنایا۔
انہوں نے کہا جہاں تک کونسٹانتیووکا کے محاذ کا تعلق ہے، یہاں ہمارے فوجی بنیادی طور پر اپنی پچھلی کامیابیوں کو مضبوط کرنے پر مرکوز رہے۔ ہم نے نئی حاصل شدہ لائنوں اور پوزیشنوں کو مستحکم کیا اور ساتھ ہی اس بستی کے قریب دشمن کے مورچوں کو تباہ کرنے پر بھی توجہ دی۔ فوجی ماہر کے مطابق اس ہفتے روسی افواج نے کونسٹانتیووکا کے قریب اپنی فوجی طاقت کو نمایاں طور پر بڑھایا” اور کئی پوزیشنوں کو محفوظ بنایا جس سے “اس سمت میں مزید کامیابی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔