خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

واشنگٹن میں ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر پر لیزر پوائنٹر کرنے والا شخص گرفتار

Trump

واشنگٹن میں ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر پر لیزر پوائنٹر کرنے والا شخص گرفتار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی خفیہ سروس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر “میرین ون” پر سرخ لیزر پوائنٹر ڈالا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام پیش آیا جب صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے ایک نجی عشائیے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، خفیہ سروس کے افسر ڈیاگو سینتیاگو نے بتایا کہ انہوں نے 33 سالہ جیکب سیموئل وِنکلر کو وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر دیکھا۔ وِنکلر اس وقت بغیر قمیض کے، بلند آواز میں خود سے باتیں کر رہا تھا۔ افسر کے مطابق جب انہوں نے ٹارچ کی روشنی وِنکلر پر ڈالی تو اس نے جواباً لیزر ان پر ڈالی، جس سے وہ لمحہ بھر کے لیے متاثر ہوئے، بعد ازاں اس نے لیزر کی روشنی میرین ون ہیلی کاپٹر پر ڈال دی۔ حکام کے مطابق یہ عمل ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو وقتی اندھے پن یا سمت میں الجھن میں ڈال سکتا تھا، خاص طور پر کم بلندی پر دیگر ہیلی کاپٹروں اور واشنگٹن مانیومنٹ کے قریب پرواز کے دوران، جس سے فضائی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا۔

وِنکلر کو گرفتار کر کے اس پر طیارے پر لیزر ڈالنے کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے، جو ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزا پانچ سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس نے جان بوجھ کر صدر کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا یا یہ محض لاپرواہی تھی۔ دورانِ تفتیش وِنکلر نے کہا کہ وہ اکثر مختلف چیزوں پر لیزر ڈالتا ہے اور اسے اس کی غیرقانونیت کا علم نہیں تھا۔ اس نے صدر ٹرمپ سے معافی بھی مانگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ دو قاتلانہ حملوں سے بال بال بچے ہیں۔ جولائی 2024 میں پنسلوانیا میں ایک ریلی کے دوران ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ان کے کان کو چھوٹ لگی تھی، جبکہ ستمبر 2024 میں فلوریڈا میں ان کے گالف کلب پر ایک اور سازش کو خفیہ سروس نے ناکام بنا دیا تھا۔

شئیر کریں: ۔