روس نے پٹرول برآمدات پر مکمل پابندی لگا دی

Petrol, station Petrol, station

روس نے پٹرول برآمدات پر مکمل پابندی لگا دی

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول کی برآمدات پر تمام مارکیٹ شرکاء کے لیے سال 2025 کے آخر تک مکمل پابندی برقرار رکھی جائے گی، جبکہ ڈیزل کی برآمد صرف اُن کمپنیوں کو کرنے کی اجازت ہوگی جو خود اس کی پیداوار کرتی ہیں۔ روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ “پٹرول کی برآمد پر پابندی سال کے آخر تک جاری رہے گی، اور ڈیزل کی برآمد پر بھی غیر پیدا کنندگان کے لیے اسی مدت تک پابندی عائد رہے گی۔” ان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ جو پٹرولیم مصنوعات اس وقت برآمد کی جاتی ہیں وہ ملک کے اندرونی بازار کو سپلائی کی جائیں تاکہ مقامی طلب پوری ہو سکے۔

نوواک نے وضاحت کی کہ یہ پابندی بین الحکومتی معاہدوں کے تحت ہونے والی ایندھن کی سپلائی پر لاگو نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ روس نے پہلے ہی پٹرول کی برآمدات پر 30 ستمبر تک پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ غیر پیدا کنندگان کے لیے ڈیزل برآمدات پر پابندی 31 اکتوبر تک نافذ ہے۔

Advertisement