روسی افواج نے دنیپروپیٹروفسک ریجن کا قصبہ وربووئے آزاد کرا لیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے دوران روسی فوج نے دنیپروپیٹروفسک ریجن میں وربووئے نامی آبادی کو یوکرینی فوج کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ وزارت کے مطابق بیٹلغروپ ایسٹ کی یونٹس نے دشمن کے دفاع میں گہرائی تک پیشقدمی کی اور قصبے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرینی افواج کو محاذ کے مختلف حصوں پر شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق یوکرینی فوج کے تقریباً 1,495 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹلغروپ نارتھ کے علاقے میں یوکرین کو 145 اہلکاروں اور ایک توپ سے محروم ہونا پڑا۔ بیٹلغروپ ویسٹ میں 220 سے زائد فوجی اور تین بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئیں، جبکہ بیٹلغروپ ساؤتھ کے حصے میں 305 اہلکار اور چار بکتر بند گاڑیاں ضائع ہوئیں۔
علاوہ ازیں، بیٹلغروپ سینٹر میں یوکرینی فوج نے 480 سے زائد اہلکار، ایک ٹینک اور ایک بکتر بند گاڑی کھوئی۔ بیٹلغروپ ایسٹ کے علاقے میں 315 فوجی اور ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہوئی، جبکہ بیٹلغروپ دنیپر کے محاذ پر تقریباً 30 فوجی اور تین جیمنگ اسٹیشن تباہ کر دیے گئے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ نقصانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یوکرینی افواج کو محاذ پر مسلسل پسپائی کا سامنا ہے جبکہ روسی فوج اپنی کارروائیوں کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔