یوکرینی شیلنگ سے بیلگورود ریجن کے 40 ہزار شہری بجلی سے محروم ، گورنر

electric pole electric pole

یوکرینی شیلنگ سے بیلگورود ریجن کے 40 ہزار شہری بجلی سے محروم ، گورنر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صوبے بیلگورود کے گورنر ویچسلاف گلاڈکوف کے مطابق یوکرینی افواج کی شیلنگ کے نتیجے میں تقریباً 40 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ گورنر نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ رات کے حملے سے صوبے کے توانائی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث سات مختلف بلدیاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ان کے مطابق توانائی ماہرین نے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے اور ایمرجنسی عملہ بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ گورنر گلاڈکوف نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ کل تک تمام رہائشی علاقوں، سماجی اداروں اور تجارتی مراکز میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی جائے۔

Advertisement