جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار، ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چار مسافر زخمی

Pakistan railway Pakistan railway

جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار، ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چار مسافر زخمی

اسلام آباد (صداۓ روس)
شکارپور میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں چار مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، جب کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو بسوں کے ذریعے منزل تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر متاثرہ پٹری کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر آٹھ سے دس گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہے، تاہم جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔