روس اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں “دوستی 2025” مکمل

Pakistan Russia Pakistan Russia

روس اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں “دوستی 2025” مکمل

بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی مشق، دونوں ممالک کے خصوصی دستوں کی شرکت. روس کے جنوبی فوجی ضلع میں روس اور پاکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں “دوستی 2025” منعقد ہوئیں، جن میں بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے مختلف عملی مناظر کی مشق کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس مشق میں دونوں ممالک کے تقریباً 200 فوجی اہلکار شریک ہوئے۔ روس کی جانب سے مسلح افواج کے خصوصی آپریشن یونٹس نے حصہ لیا جنہیں انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی پاک فوج کے اسپیشل فورسز کے دستوں نے کی۔

Pakistan Russia

Advertisement

مشق کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے فوجی اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ روایت کے مطابق دونوں ممالک کے اہلکاروں نے “دوستی 2025” کی علامتی یادگاری نشانیاں اور تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ یہ مشترکہ فوجی مشقیں “دوستی” کے نام سے ہر سال 2016 سے منعقد کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد روس اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔