وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹماٹر اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں پر اظہارِ تشویش

Tomato Tomato

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹماٹر اور سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد(صداۓ روس)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں غیر معمولی اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں ان کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں اشیائے خوردونوش خصوصاً سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں فوری کمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کو معیاری اور سستی سبزیاں دستیاب بنانے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم کو مزید فعال کیا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پنجاب بھر میں سبزی فروشوں کے لیے یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ مارکیٹوں کا حسن و انتظام بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ اسٹاف کے لیے یونیفارم، شیڈز اور دکانوں کو بھی ایک جیسا ڈیزائن دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی رپورٹ پیش کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح قرار دیا۔

Advertisement