انسانیت کے خلاف جرائم پر نئی کنونشن قبل از وقت ہے، اقوام متحدہ میں روس کا مؤقف
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی کے اجلاس میں روسی فیڈریشن کی نمائندہ ایلینا ملیکبیان نے “انسانیت کے خلاف جرائم” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر روس کی توجہ خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ روس نے خود دوسری عالمی جنگ کے دوران ایسی ہی ہولناک تباہیوں کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیش کیے گئے مسودہ مضامین یکطرفہ ہیں، متوازن نہیں، اور کئی اہم پہلوؤں کو نظرانداز کرتے ہیں، جن میں غلامی، نوآبادیاتی نظام اور غیرقانونی یکطرفہ پابندیاں شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان خامیوں کے باعث “انسانیت کے خلاف جرائم” پر نئی بین الاقوامی کنونشن پر کام کا آغاز قبل از وقت ہے۔ ایلینا ملیکبیان نے زور دیا کہ روسی وفد مذاکرات کے عمل میں حصہ لیتا رہے گا تاکہ مستقبل میں بننے والا معاہدہ حقیقی اتفاقِ رائے، توازن اور عالمی شمولیت پر مبنی ہو۔