روس تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہے، لاوروف
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اُن تمام ممالک کے ساتھ کھلے دل سے تعاون کے لیے تیار ہے جو برابری، باہمی احترام اور عدمِ مداخلت کے اصولوں پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ایک دستاویزی فلم میں انٹرویو کے دوران، جو روس کے آسکر یافتہ فلم ڈائریکٹر نیکیتا میخالکوف کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی ہے، لاوروف نے کہا: “ہم اُن سب کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں جو برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، نہ کہ کسی کی ڈکٹیشن پر۔”
انہوں نے مغربی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “یہ توہین آمیز ہے جب وہ ہمیں کہتے ہیں کہ یہاں آ جاؤ، پرچم لہرا سکتے ہو مگر تمہارے لیے قومی ترانہ نہیں بجے گا۔” لاوروف نے کہا کہ وہ اُن روسی کھلاڑیوں کو سمجھتے ہیں جو اس سب کے باوجود مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں اور وقار کے ساتھ جیتتے ہیں، کیونکہ “یہ اُن کا قصور نہیں۔”
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ “ملک کی سلامتی، ٹیکنالوجی اور خوراک جیسے اہم شعبوں میں خودکفالت ضروری ہے، یا پھر ایسے شراکت داروں کی تلاش کرنی چاہیے جو مغربی ’بیماری‘ سے متاثر نہ ہوں — یعنی دوسروں کے وسائل پر جینا اور سب کو اپنے تابع کرنا۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ، خصوصاً شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور برِکس (BRICS) کے فریم ورک میں ایسے حقیقی شراکت دار موجود ہیں.